”ایسی صورت میں فارن فنڈنگ کیس خطرناک ہوسکتاہے “سابق نگران وزیر اعلیٰ کی وضاحت

”ایسی صورت میں فارن فنڈنگ کیس خطرناک ہوسکتاہے “سابق نگران وزیر اعلیٰ کی ...
”ایسی صورت میں فارن فنڈنگ کیس خطرناک ہوسکتاہے “سابق نگران وزیر اعلیٰ کی وضاحت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی پریشانی صر ف فارن فنڈنگ کی نہیں ہے بلکہ مشکل کام یہ ہے کہ پارٹی کو یہ فنڈ کسی حکومت سے آیاہے یا کسی ایجنسی سے آیاہے ، اگر ایسی صورتحال ہوتو پھر معاملہ خطرنا ک بن جاتاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ تحریک انصاف کی پریشانی صر ف فارن فنڈنگ کی نہیں ہے بلکہ مشکل کام یہ ہے کہ پارٹی کو یہ فنڈ کسی حکومت سے آیاہے یا کسی ایجنسی سے آیاہے ، اگر ایسی صورتحال ہوتو پھر معاملہ خطرنا ک بن جاتاہے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھاکہ اگر الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن لیا تو معاملہ سپریم کورٹ کے پاس جائیگا اور سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرے گا کہ اس پر کیا ایکشن لیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت مرض کی تشخیص ہوگئی ہے ، بڑا سادہ ہے کہ تحریک انصاف اپنی کارکردگی کا ایک سروے کروالے اور پھر تبدیلی لائے ، اس وقت سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت نہ اپوزیشن کے پاس کوئی سمت ہے اور نہ حکومت کے پاس کوئی سمت ہے ، ہم ایک دائرے سے نہیں نکل سکے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور