کیا لندن میں شہباز شریف کا علاج بھی ہورہا ہے؟

کیا لندن میں شہباز شریف کا علاج بھی ہورہا ہے؟
کیا لندن میں شہباز شریف کا علاج بھی ہورہا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں موجودگی کے دوران اپنا چیک اپ بھی کر وا رہے ہیں۔
میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز نواز شریف کی کارڈیک فزیشن سے اپوائنٹمنٹ ہے، اگلے ہفتے کے وسط میں ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، ان کا پیٹ ٹیسٹ بھی ہوگا۔ ڈاکٹرز تندہی سے ان کے مرض کی تشخیص کر رہے ہیں۔
ایک صحافی نے شہباز شریف سے ان کی اپنی صحت کے حوالے سے سوال کیا تو مسلم لیگ ن کے صدر نے بتایا کہ ان کا ریگولر چیک اپ ہوتا ہے، وہ لندن آئے ہیں تو اپنا چیک اپ بھی باقاعدگی کے ساتھ کرا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -