حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف،جان بوجھ کر ایسا نظام متعارف کرایا گیا جس پر عمل درآمد ہی نہ ہوسکے:چوہدری نثار علی خان

حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف،جان بوجھ کر ایسا نظام متعارف کرایا گیا جس پر ...
حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف،جان بوجھ کر ایسا نظام متعارف کرایا گیا جس پر عمل درآمد ہی نہ ہوسکے:چوہدری نثار علی خان

  



ٹیکسلا (آئی این پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف ہے، جان بوجھ کر ایسا نظام متعارف کرایا گیا جس پر عمل درآمد ہی نہ ہوسکے،الیکشن ہوتے دکھای نہیں دے رہے، ہمارے ساتھ اب کھڑپینچ نہیں ہونگے بلکہ لوکل سطح پر نئی لیڈر شپ لائی جائے گی،گروپ کے افراد مایوس نہ ہوں، پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازو قت ہے، جب بھی کوئی فیصلہ کیا دوستوں سے مشاورت کے بعد ہوگا،حلقہ میں میری خدمت کے نشان گلی کوچے میں موجود ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نےٹیکسلا  کے دورہ کے موقع پر ملک سعید نواز کے ڈیرہ لوسرشرفو واہ کینٹ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کیا ،اس دوران

 چوہدری نثار نے الگ کمرے میں میڈیا سے بھی گفتگو کرنی تھی جس کے لئے مقامی نمائندوں کو بٹھایا گیا مگر چوہدری نثار نے خلافِ توقع میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا اور بغیر میڈیا ٹاک کئے روانہ ہوگئے،میڈیا کے نمائندوں نے اس رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور محفل سے اٹھ کر چلے گئے۔چوہدری نثار نے ٹھٹھہ خلیل میں پرویز کے گھر وفات اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، ملک سعید نواز کے ڈیرے لوسر شرفو میں پر عمائدین علاقہ اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ گروپ کے لوگ عوام سے مکمل رابطہ رکھیں اورمایوس نہ ہوں، بہتر وقت آنے والا ہے،یہاں سے بہترین قیادت سامنے لائی جائے گی، اس موقع پر میزبان ملک سعید نواز، شیخ زیشان سعید، سید عمران حیدر نقوی، اکبر دین بٹ،آصف نواز کاشمیری،ملک سلیم ٹھکیدار،ملک نثار بجاڑ، سابق ناظم عمران خان آف واہ، اسد بٹ، محمد ایوب صراف، نعمان احترم، ملک اویس، ثاقب شہزاد خان، اسامہ قاضی، رانا عمر،تنویر السلام مغل، ابو بکر ایوب، ملک ارباب،فیص صدیقی، راجہ اشفاق شاکی، سمیت عمائدین علاقہ و یوتھ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ مجھے اس حلقہ کے باسیوں کے ساتھ ایک خاص انس ہے، گروپ کے لوگ کسی بھی افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ جو حقیقت ہوگی وہ سب کے سامنے آجائے گی،مجھے اپنے ان دوستوں پر فخر ہے جو میرے ساتھ کھڑے ہیں،یوتھ کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،جو میرے ساتھ ہیں وہ مخلص دوست ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اٹک