نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر عوامی خزانے سے 34 کروڑ خرچ ہوئے:مراد سعید

نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر عوامی خزانے سے 34 کروڑ خرچ ہوئے:مراد ...
نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر عوامی خزانے سے 34 کروڑ خرچ ہوئے:مراد سعید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ روپے عوام  کے خزانےسے خرچ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نا اہل وزیراعظم کے لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ عوام کے خزانے سے خرچ ہوئے،کپتان آیا تو ہر پاکستانی کیلے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا کہ ہر خاندان 720000 تک کا مفت اور بہترین علاج کر سکتی ہے۔کپتان کا احساس صحت کی ریاست زمہ دار‘۔ اُنہوں نے کہا دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے۔ایک دوسرے ٹویٹ  میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ  اسلام آبادکی پناہ گاہوں میں پانچ لاکھ چوالیس ہزار 9 سو  13 شہری ریاست کے مہمان بنے،کتنےحکمران آئےوزیراعظم ہاؤس کیساتھ پانچ پانچ کیمپ آفسسز رکھے مگر سڑک پر پڑے شہریوں کی طرف نظر نہ گئی۔اُنہوں نےکہاکہ  خان آیاتو ترجیحات بدلی،نہ وزیراعظم ہاؤس،نہ کیمپ آفس،سڑک پر پڑےشہری حکمرانوں کی بے حسی کی تصویر،مہمان خانہ، کپتان  کا  احساس۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد