یہ کیسی حکومت ہے جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے:رابعہ فاروقی

یہ کیسی حکومت ہے جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے:رابعہ فاروقی
یہ کیسی حکومت ہے جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے:رابعہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت کا کردارعوام کے لیے سہولیاتی ادارے کا ہونا چاہیے مگر موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے،بجلی صارفین سے229ارب ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک طرف مہنگائی کا طوفان بپا ہے تو دوسری طرف عوام سے دھوکہ دہی کی جارہی ہے،یہ کیسی حکومت ہے کہ جو عوام کو دھوکہ دے رہی ہے؟۔

تفصیلات کے  مطابق رابعہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کا نظام پیچیدہ اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھا نے سے پاکستانی عوام غیر ضروری دباؤ کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں،عوام پر اَن گنت ٹیکس نافذ کردئیے گے ہیں جس کے بعد وہ اپنا نظام زندگی کس طرح چلائیں گے اور کس طرح مسائل کا مقابلہ کریں گے؟۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کے لئے نئی مشکل پیدا کردی گئی ہے،بجلی ایک روپے 82پیسے یونٹ مہنگائی ہوگئی ہے،یہ اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ میں کیا گیا ہے،بجلی کی قیمت میں اضافہ سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا، عمران خان اب عوام پر رحم کریں اور انہیں ریلیف فراہم کریں۔