عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ بھی پنگا لیا ، سلیم بخاری کادعویٰ

عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ بھی پنگا لیا ، سلیم بخاری کادعویٰ
عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ بھی پنگا لیا ، سلیم بخاری کادعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ عمران ان نے عدلیہ کے ساتھ بھی پنگا لیا کہ چیف جسٹس کوکہنا پڑا کے بھئی بھیجا آپ نے خود ہے اور الزام ہم پر لگارہے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر ہم نے ایک طویل ٹورنا منٹ دیکھاہے ، عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ بھی پنگا لیا کہ چیف جسٹس کوکہنا پڑا کے بھئی بھیجا آپ نے خود ہے اور الزام ہم پر لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا لگ تو یہی رہاہے کہ حکومت کے پاس سوائے نواز شریف کی بیماری کے اور کوئی ایجنڈا ہے ہی نہیں ہے، حکومت سو دن سے چھ ماہ پر آئی ،پھر ایک سال پر اور اب ایک سال اور مانگ رہی ہے ،احتساب سلیکٹڈ نہیں ہوناچاہئے ، چیئر مین نیب کی بات میں اس لئے ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کیونکہ ان چیئر مین نے ہی یہ کہاتھا کہ ہم حکومت اور اتحادیوں کی طرف اس لئے فوکس نہیں کررہے کہ ایسا کرنے سے حکومت گرجائیگی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد