”یہ کام کرکے حکومت نے واضح طور پر اپنی ناکامی کااعتراف کرلیاہے “ملک احمد خان کی نشاندہی

”یہ کام کرکے حکومت نے واضح طور پر اپنی ناکامی کااعتراف کرلیاہے “ملک احمد ...
”یہ کام کرکے حکومت نے واضح طور پر اپنی ناکامی کااعتراف کرلیاہے “ملک احمد خان کی نشاندہی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماملک احمد خان نے کہاہے کہ اگرتحریک انصاف نے ماڈل تبدیل کرنا تھا تو پھر پہلے سودن کافی ہونے چاہئے تھے لیکن اگر اب بھی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ بیورو کریسی نئے طریقے کے مطابق کام کرنے کی عادی نہیں ہوئی تو یہ تو حکومت واضح ناکامی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کلثوم نواز کی بیماری کے وقت بھی اسی قسم کی پوزیشن لی تھی جو نواز شریف کی بیماری پر لی جارہی ہے اور بعد میں سب کومعذرت کرنا پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں انسانی ہمدردی کاپہلورہناچاہئے یہ جوختم ہورہا ہے ، یہ بہت برا ہورہاہے ۔

ملک احمد خان کا کہناتھا کہ اگر حکومت اپنا بیانیہ پچھلی حکومت کی کارکردگی پر رکھے گی تو وہ کچھ نہیں کرسکے گی ، تحریک انصاف ایک غار میں گھسی ہوئی ہے کہ پچھلی حکومت کا ہی پوسٹ مارٹم کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا شہبازشریف کے ساتھ کسی بھی لحاظ سے کوئی بھی موازنہ نہیں ہے ، اگر تحریک انصاف نے ماڈل تبدیل کرنا تھا تو پھر پہلے سودن کافی ہونے چاہئے تھے لیکن اگر اب بھی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ بیورو کریسی نئے طریقے کے مطابق کام کرنے کی عادی نہیں ہوئی تویہ حکومت کی واضح ناکامی ہے ۔

مزید : قومی