پنجاب حکومت اسمبلی قواعد معطل کرکے مزید قانو ن سازی کرنے سے گریز کرے:سید حسن مرتضی

 پنجاب حکومت اسمبلی قواعد معطل کرکے مزید قانو ن سازی کرنے سے گریز کرے:سید حسن ...
 پنجاب حکومت اسمبلی قواعد معطل کرکے مزید قانو ن سازی کرنے سے گریز کرے:سید حسن مرتضی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اسمبلی میں قواعد معطل کرکے مزید قانو ن سازی کرنے سے گریز کرے، قواعد کو نظر انداز کرکے اب حکومت کومزید قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق سید حسن مرتضیٰ  کا کہنا تھا کہ پہلے  پنجاب حکومت  اسمبلی میں مہنگائی پر بحث پر شرمند ہوئی اور وزیر صنعت و تجارت سبزیوں کی قیمت دس سال پرانی بیان کرتے رہے، وزیر صنعت کے ہاتھ میں اشیاء صرف کی دس سال پرانی فہرست رہی جس پر دیکھ کر وہ سبزیوں اور گوشت کی قیمت بیان کرتے رہے، وزیر صنعت نے اسمبلی میں بار بار جھوٹ بولا۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر کررہی ہے،پارلیمنٹ میں مقبول قائدین کے خلاف بیان بازی قوم کو قبول نہیں،عمران نیازی بے وزنی موقف اختیار کرکے خود کو مزید کمزور کررہے ہیں۔سید حسن مرتضی نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے لیکن حکومتی عہدیدار اس جماعت کے قائدین کے خلاف جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، پنجاب اسمبلی کے وقار کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور