معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزراءکے نام اہم پیغام جاری کردیا

معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزراءکے نام اہم پیغام جاری کردیا
معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزراءکے نام اہم پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزراءکوپیغام دیتاہوں کہ الفاظ کاچناﺅ سوچ سمجھ کرکریں، ہم مہنگائی اور گورننس پر چند ماہ تک قابوپالیں گے ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت آئندہ دوسال میں اپنے منصوبے مکمل کرے گی ،وزیر اعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پاناہے ، ہماری ساری توجہ گڈ گورننس پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک بہت بڑا صوبہ ہے ، عثمان بزدار کو ایک پور ی ٹیم دی گئی ہے ، اگر کارکردگی کی بناءپر وزراءکوتبدیل کیاجاتاہے تو کیا جانا چاہئے ۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری بیورکریسی اس طرح کام کرنے کی عادی نہیں ہے جیسے تیزی سے ہم کام کرناچاہ رہے ہیں ، اگلے چند ماہ میں تبدیلی نظر آئیگی اور مارچ اپریل تک مہنگائی پر کافی حد تک قابو پالیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذمہ داری کے ساتھ بیان دینے کی ضرورت ہے ، میں ساتھی وزراءکوپیغام دیتاہوں کہ الفاظ کاچناﺅ سوچ سمجھ کرکریں، ہم مہنگائی اور گورننس پر چند ماہ تک قابوپالیں گے ۔

مزید :

قومی -