تعلیم کے میدان میں جدت لانے کی ضرورت ہے،ظہیر الاسلام

  تعلیم کے میدان میں جدت لانے کی ضرورت ہے،ظہیر الاسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آبا د(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معاشرتی،معاشی اور اقتصادی ترقی اور دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم کے میدان میں جدت لانے کی ضرورت ہے،ملک کی ترقی اور بہتری کے لئے معیاری تعلیم کا اہم کردار ہے علم ہی وہ روشنی ہے جس کی کرنیں پھوٹنیں سے ہر جانب نور نور ہی ہو تا ہے معلمین طلباء اور طالبات کی جسمانی اور روحانی تربیت بھی کریں تاکہ وہ ایک پائیدار معاشرہ کے زمہ دار شہری بھی بن سکیں، ان خیالات کا اظہار کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کا مسٹیس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں برائیٹ ہال ایجوکیشن سسٹم کے سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نبیل عباسی، برائیٹ ہال ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر راجہ عجب خان، ایم ڈی راجہ عبد القدیر،پین کے صوبائی صدر سلیم خان،ضلعی صدر پین خالقداد خان کے علاوہ مختلف سکولز کے سربراہان،افسران اور والدین بھی شریک تھے،کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کا کہنا تھا ہزارہ ڈویژن تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے معلمین اور معلمات سے متاثر ہوا ہوں،اپ اور ہم سب جانتے درسگاہ پر خرچ کرنے سے کسی بھی قوم کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے،ہم معیاری تعلیم تو دے رہے ہیں کیاانکو روحانی غذا دے رہے اس پر ہم سب نے غور کرنا ہے جسمانی اور روحانی تربیت کی ضرورت ہے کسی کو اختیار نہیں ہونا چائیے آ پ کی کوئی حثیت نہیں ہے بلکہ اپنے آپ کو اس نہج پر لے کہ جائیں جہاں مسلسل جدو جہد کے بعد کو ئی مذید امپرومنٹ کی ضرورت نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کو زمہ دار شہری بنانا ہے بچوں کو اس نہج پر لے کے جائیں وہ زمین آسمان کو ایک کردیں،بچوں کو ڈگریاں تک محدود نہیں کرنا ہم آج دنیا سے ہم سو سال پیچھے ہیں بچوں کو ماڈرن دور میں مغرب زدہ نہ بنائیں جدید اور مشینی دور نے احساس مروت کو کچل دیا ہے اساتذہ والدین کی اپنی اپنی زمہ داریاں ہیں، انہوں نے کہا کشمیر ہمیں یو این او نہیں دے گا اس کے لئے ماضی پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جس میں تعلیم کے میدان میں اپنی برتری اور طاقت ثابت کرنا ہوگی،تعلیمی اور معاشی شعبہ میں لیڈر پیدا کرنے ہیں وہ جاکے ملک کو استحکام پاکستان کی جانب لے کر جائیں گے۔ملک کو محرومیوں ناکامیوں سے باہر لانے کی ضرورت ہے، قبل ازیں سکولز کے تین کیمپس کے طلباء وطالبات نے اردو،انگلش تقریریں،خاکے اور مختلف پروگرام سے حاضرین سے داد وصول کی اور مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ نے سالانہ امتحان میں اچھی کارکردگی پر شیلڈز،ایوارڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور سرسید،جناح،شائین کیمپس کی اساتذہ کو بہترین نتائج پر میڈلز دیئے گئے، مہمان خصوصی کو ایم ڈی راجہ عبدالقدیر نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ہے۔