الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز ڈے دو روز قبل منانے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز ڈے دو روز قبل منانے کا فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی ریٹائرمنٹ سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز ڈے دو روز قبل منانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ووٹرز ڈے سات دسمبر کی بجائے پانچ دسمبر کو منایا جائیگا،قومی ووٹرز ڈے کی تاریخ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کیوجہ سے تبدیل کی گئی،چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائرڈ ہونگے،قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے،الیکشن کمیشن نے ووٹرز ڈے کی تقریب مرکزی دفتر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا،ماضی میں قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوتی ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول