پاک بحریہ کے دو جہازوں کا دورہ موریطانیہ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی(آئی این پی) پاک بحریہ کے 2جہازوں نے افریقی ملک موریطانیہ کا دورہ کیا، اس دوران مشن کمانڈر نے اہم ملاقاتیں کیں۔ پا ک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے پا کستا نی جہازوں معاون اور اصلت کی موریطانیہ میں آمد پر بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے میزبا ن بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے سمند ر ی تحفظ کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔مشن کمانڈر نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ترجمان کے مطا بق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ کیمپ میں 2ہزار افراد کو علاج، آپریشنز اور اد و یات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔موریطانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔بعد ازاں پاک بحریہ کے جہاز معاون پر عشا یئے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ عشایئے میں موریطانین بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی و مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
پاک بحریہ دورہ