خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا،مراد سعید

خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا،مراد سعید

  



 سوات(آئی این پی)  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا  ہے کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں اربوں کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، کبل سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ چکدرہ ٹو مدین موٹر وے 52 ارب روپے سے تعمیر ہوگا، چکدرہ سے چترال تک روڈ سی پیک میں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، سوات کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مراد سعید

مزید : پشاورصفحہ آخر