مقبوضہ کشمیر میں تیس سال میں 41ہزار افراد شہید ہوئے،بھارتی وزارت داخلہ

مقبوضہ کشمیر میں تیس سال میں 41ہزار افراد شہید ہوئے،بھارتی وزارت داخلہ

  



نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق 1990 کے بعد سے جموں و کشمیر میں جاری تشدد کے دوران 71 ہزار 38 واقعات میں 41 ہزار 866 افراد  شہید  ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ ہلاک شدہ افراد میں 14 ہزار38 عام شہری، 5ہزار 292 سکیورٹی اہلکار اور 22ہزار 536 عسکریت پسند تھے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  1990 کی دہائی کے دوران عسکریت پسندی عروج پر تھی اور ہر سال 3 سے 6ہزار کے درمیان واقعات پیش آ تے رہے۔ گذشتہ 10 برسوں میں ہر سال ان واقعات کی تعداد میں 500 کی کمی رپورٹ کی گئی۔عالمی خبررساں ادارے نے ان اعدادوشمار کو گمراہ کن بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسی عرصے کے دوران  کم از کم 95450 افراد کو شہید کیا گیا۔ جن میں کثیر تعداد معصوم شہریوں کی تھی۔

بھارتی وزارت داخلہ

مزید : پشاورصفحہ آخر