سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈر سکواڈ نے ہیروئن فروش گرفتار کرلیا

  سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈر سکواڈ نے ہیروئن فروش گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈر سکواڈ کے اہلکاروں نے جناح پارک اور آس پاس کے علاقہ میں ہیروئن فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتا ر ملزم تفریحی پارک اور متصل ریلوے ٹریک سمیت قریبی تجارتی مراکز کے آس پاس ہیروئن فروخت کرنے میں ملوث تھا، ملزم کو سٹی پٹرولنگ رائیڈر سکواڈ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ شرقی پولیس کو حوالہ کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈ ر سکواڈ کے جوانوں نے تھانہ شرقی کی حدود میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی جس کی شناخت طیب ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی، جسے مزید کارروائی کی خاطر تھانہ شرقی منتقل کر دیا گیا جہاں دوران تفتیش اس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش دوران تفریحی مقام سمیت ریلوے ٹریک اور مختلف تجارتی مراکز کے آس پاس ہیروئن اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گء