ناروے میں بے حرمتی کلام پاک واقعہ پر امن کے داعی پوپ فرانسس خاموش کیوں؟فضل الرحمٰن

ناروے میں بے حرمتی کلام پاک واقعہ پر امن کے داعی پوپ فرانسس خاموش کیوں؟فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو ا نتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا اسطرح کے واقعات تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا سبب بنتے ہیں۔ یورپ کو اس شر منا ک واقع پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آگیا ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اس وقت کہا سورہے ہیں، جو خود کو امن کا علم بردار گردانتے ہیں۔انہوں نے کہا آپ ہمیں دہشت گرد کہیں یا جو مرضی مگر قرآن پاک کی بے عزتی ناقابل قبول ہے۔ جس نوجوان نے قرآن پا ک کا دفاع کیا اسکو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرتی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے اصل دہشت گرد کون ہے۔ ایسے واقعا ت کسی جگہ یا کسی بھی وقت پر ہوں قابل برداشت نہیں ہیں۔
فضل الرحمن