مریضوں کو مفت ادویات بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد،ڈاکٹر حمید اللہ 

مریضوں کو مفت ادویات بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد،ڈاکٹر حمید اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور تمام مریضوں کو بروقت مفت ادویات اور علاج کی فراہمی 24 گھنٹے جاری ہے۔ڈاکٹر حمیداللہ کے مطابق 20 نومبر کو ہسپتال میں موجود بعض عناصر نے ادویات کی عدم فراہمی کا پروپیگنڈا کیا جنہیں بے نقاب کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر کی جانب سے اس سلسلے میں حکامات بھی جاری کئے گئے جس میں تمام ڈاکٹروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ ہر مریض کو ادویات فراہم کیں جائیں گی۔
ڈاکٹر حمید اللہ