کیپٹن صفدر کا تیسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، پھیپھڑے متاثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اعوان کا کورونا ٹٰیسٹ تیسری بار بھی مثبت آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا شریف میڈیکل سٹی میں تیسری بار کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔ کورونا کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ لاہور آگئے تھے۔ لاہور میں وہ شریف میڈیکل سٹی کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔