بینک آف پنجاب اور اینگرو پاکستان  کے مابین معاہدہ

  بینک آف پنجاب اور اینگرو پاکستان  کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان میں ڈیری کے شعبہ کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بینک آف پنجاب اور فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے ڈیری فارمنگ سے منسلک افراد کو آسان شرائط اور کم ترین شرحِ مارک اپ پر قرضہ کی فراہمی کی غرض سے معاہدہ کیا ہے۔اْس سے تحت ڈیری فارم بنانے اور اسے چلانے کے لیے بینک آف پنجاب سے قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِاعظم کامیاب جوان سکیم اور پنجاب روزگار سکیم کے تحت درخواست دینے والے افراد بھی قرضہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔  صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کے سی ایف او  عمران حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے اور ہم پْراْمید ہیں کہ اِس سہولت سے ملک بھر کے ڈیری فارمرز بھر پور فائدہ اْٹھائیں گے۔      

مزید :

کامرس -