لاہور: سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام، دہشتگرد ہلاک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے کہاہے کہ شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔