آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ،سندھ ہائیکورٹ کے لیکچررز کو ٹائم سکیل نہ دینے کے کیس میں ریمارکس

آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ،سندھ ہائیکورٹ ...
آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ،سندھ ہائیکورٹ کے لیکچررز کو ٹائم سکیل نہ دینے کے کیس میں ریمارکس

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیکچررز کو ٹائم سکیل اور ترقیاں نہ دینے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ،حکم وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کیلئے تھا،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کانوٹس بھیجیں ؟۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 10 ہزارلیکچررز کو ٹائم سکیل اور ترقیاں نہ دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کمیٹی کام کررہی ہے،سمری بھیج دی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ،حکم وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کیلئے تھا،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کانوٹس بھیجیں ؟۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ تھوڑا سا وقت دے دیں4 دسمبر کو کمیٹی کی میٹنگ ہے،عدالت نے سندھ حکومت کو ٹائم سکیل پر فوری عمل درآمد کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ لیکچرارز کو 10 روز میں ٹائم سکیل دیاجائے،کیس کی سماعت9دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -