ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا،سندھ ہائیکورٹ

 ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا ...
 ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا،سندھ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا،ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے کہاکہ درخواست گزار کے اعتراض کو دور کرلیاگیاہے ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے نیا ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا،عدالت نے کہاکہ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں،تفتیش میں ٹیکنالوجی کااستعمال پڑھایا جائے، دیکھنا ہے اپنے ملک کے حساب سے کتنا بہتر کر سکتے ہیں ،عدالت نے درخواست گزار کو نئے ڈرافٹ کا جائزہ لے کر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔