جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماشریف خان بلیدی کو قتل کردیاگیا

جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماشریف خان بلیدی کو قتل کردیاگیا
جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماشریف خان بلیدی کو قتل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے شریف خان بلیدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے لکھا کہ میں جیکب آباد میں پی ٹی آئی کے سینئر ممبر شریف خان بلیدی کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو شریف خان بلیدی کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرکے جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔