خاتون پولیس اہلکار کو تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر مسلسل مبینہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف 

خاتون پولیس اہلکار کو تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر مسلسل مبینہ ہراساں کیے جانے ...
خاتون پولیس اہلکار کو تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر مسلسل مبینہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے اکاو¿نٹنٹ اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہیں دی جا رہی اور جب تنخواہ مانگو تو غیر اخلاقی اور غیر قانونی مطالبات کیے جاتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -