نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی
نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے قبل عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کی مدت آج پوری ہو رہی ہے، نواز شریف اگر آج کی سماعت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر بھی سماعت ہو گی۔

اسی عدالت میں نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا میں اضافے کےلئے نیب کی اپیل بھی آج سماعت کےلئے مقرر ہے۔نواز شریف کی عدم حاضری کی صورت میں انہیں اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کی جائے گی، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تحقیقات کےلئے دائر درخواست پر بھی سماعت اسی بینچ میں ہو گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -