پاکستان ٹیم کے خلاف عرفان پٹھان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

پاکستان ٹیم کے خلاف عرفان پٹھان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
پاکستان ٹیم کے خلاف عرفان پٹھان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
سورس: Twitter/@IrfanPathan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ 2007 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بال آؤٹ قانون سے واقف نہیں تھا، بھارتی ٹیم نے اس کی تیاری کررکھی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے 2007 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ بال آؤٹ قانون کے بارے میں نہیں جانتے تھے، بال آؤٹ کے دوران انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کے بولرز کو مکمل رن اپ کرنا چاہئے یا آدھا رن اپ کرنا چاہئے۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے برعکس ہم اس کے لیے پوری طرح تیار تھے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، بھارت نے بال آؤٹ جیتا اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
دوسری جانب رابن اتھپا کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ہم وارم اپ کے بعد کوئی کھیل کھیلتے تھے، اس دوران پرساد نے فٹ بال کھیلنے کے بجائے بال آؤٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، بیٹسمینوں میں روہت شرما او سہواگ اکثر آؤٹ ہوجاتے تھے۔
رابن اتھپا نے بتایا کہ جب پاکستان کے خلاف میچ برابر رہا تو ہم بہت پرجوش تھے، ہمیں خوشی تھی کہ ایک وقت ہم تقریباً میچ ہار گئے تھے اور آخر تک ہم اسے برابر کرنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ سری سانت نے میچ میں شاندار بولنگ کی اور میچ برابر رہا، دھونی نے بھی اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں بطور کپتان بڑے اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
رابن اتھپا کے مطابق ایک بولر دھونی کے پاس گئے اور کہا کہ میں بولنگ کرکے اسٹمپ کو ہٹ کرسکتا ہوں، دھونی نے کچھ کہے بغیر انہیں بولنگ کی اجازت دے دی تھی۔

مزید :

کھیل -