کورونا کے اختتام کا وقت آن پہنچا ، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ” ٹیڈروس “ نے خوشخبری سنا دی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ” ٹیڈروس “ نے کورونا وائرس سے پریشان دنیا کو خوشخبری سنا دی ہے اور کہاہے کہ اب حقیقی امید ہے کہ آزمائی جانے والی ویکسینوں سے بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیز رفتاری سے تیاری ایک تاریخی کارنامہ ہے ، جتنی تیزی کے ساتھ کورونا ویکسین بنائی گئی ہے تاریخ میں آج اس طرح کوئی اور ویکسین تیار نہیں کی گئی ،سائنٹفک کمیونٹی نے ویکسین بنانے کے نئے معیارات متعارف کروا دیئے ہیں اور جس طرح تیزی سے ویکسین بنائی گئی ہے اس طرح اس کی تقسیم بھی جلدی اور شفاف کرنا ہو گی ۔
No vaccines in history have been developed as rapidly as for #COVID19. The scientific community has set a new standard for vaccine development. We must apply the same level of urgency to distribute them fairly. We cannot afford not to #ACTogether & prioritize the vulnerable. pic.twitter.com/7zgM3hZkkW
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) November 23, 2020