جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ملزم نامزد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ملزم نامزدکردیا اور سلیم مانڈوی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ31 لاکھ شیئرز منجمدکردیئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی ،نیب نے کہاکہ سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام پر شیئرز خریدے ،شیئرز کی خریداری کیلئے 3 کروڑ کی رقم جعلی اکاﺅنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی ،احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کوبھی کیس میں ملزم نامزد کردیا۔