سفیر منیر اکرم کی سلامتی کونسل کی صدر انگا کنگ سے ملاقات، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا

سفیر منیر اکرم کی سلامتی کونسل کی صدر انگا کنگ سے ملاقات، وزیر خارجہ مخدوم ...
سفیر منیر اکرم کی سلامتی کونسل کی صدر انگا کنگ سے ملاقات، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا

  

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نےحکومت پاکستان کی ہدایات پر(مستقل مندوب سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز )سلامتی کونسل کی صدر انگا کنگ سے ملاقات کی اور انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا۔

اس خط کا مقصد کونسل کی توجہ ہندوستان کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں حالیہ پیشرفت کی طرف مبذول کر وانا ہے۔یہ خط ایجنڈا آئٹم "بھارت پاکستان سوال"۔ کے تحت سلامتی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔یہ خط 1،6،13،26 اگست ، 16 ستمبر ، 31 اکتوبر ، اور 12 دسمبر 2019 ، اور 9 مارچ ، 10 اپریل ، 21 مئی ، 1 اگست ، اور 18 ستمبر 2020 کو اسی حوالے سے بھیجنے والے خطوط کے تسلسل میں ہے۔ اور اس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -