کورونا وائرس بے قابو ؟ دہلی میں ہر گھنٹے کتنے لوگ مر رہے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

کورونا وائرس بے قابو ؟ دہلی میں ہر گھنٹے کتنے لوگ مر رہے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے ...
کورونا وائرس بے قابو ؟ دہلی میں ہر گھنٹے کتنے لوگ مر رہے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ  دہلی میں  اوسطاً ہر ایک گھنٹے میں پانچ افراد کورونا وائرس سے موت کی وادی میں پہنچ رہے ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق یونین ہیلتھ  منسٹری کی طرف سے جاری اعدادوشمار کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہر گھنٹے اوسطاً پانچ افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں جو حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 511اموات ریکارڈ کی گئیں اور دہلی میں 121 اموات ہوئیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پیر کو دہلی میں 4454 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے اور پازیٹو کیسز کی شرح 11.94 فیصد رہی ، حالیہ اموات کے بعد دہلی میں اموات کی مجموعی تعداد 8512 ہوگئی ۔ 

مزید :

کورونا وائرس -