پانچ دن کے اندر کورونا ٹیسٹ، بیرون ملک سے انگلینڈ پہنچنے والے مسافروں کیلئے خبرآگئی

پانچ دن کے اندر کورونا ٹیسٹ، بیرون ملک سے انگلینڈ پہنچنے والے مسافروں کیلئے ...
پانچ دن کے اندر کورونا ٹیسٹ، بیرون ملک سے انگلینڈ پہنچنے والے مسافروں کیلئے خبرآگئی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ  )برطانیہ میں ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے 15 دسمبر سے نیا قانون  متعارف کروانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

سکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ   15 دسمبر سے بیرون ملک سے انگلینڈ پہنچنے والے افراد  پانچ دن کے اندر کورونا ٹیسٹ کرا لیتے ہیں  تو ان کی قرنطینہ کی مدت کو پہلےسے بھی کم کیا جائے گا ، یہ قواعد 15 دسمبر سے نافذ ہوں گے اور نجی کمپنیوں کے ٹیسٹوں کی لاگت 65 پائونڈ سے 120 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

گرانٹ شیپس نے کہا کہ اس منصوبےکا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنا اور انٹرنیشنل سفر کرنے والوں کا اعتماد بڑھاناہے جبکہ دوسری طرف ٹریول انڈسٹریز نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مسافروں کے اندر اعتماد کی فضا پیدا ہو گی ۔

 بورس جانسن کے حالیہ  اعلان  جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کے بعد لاک ڈاون ختم کر کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے ، یہ نیا  قانون بھی اسی سلسلہ کا حصہ ہے ۔نئے  قوانین کے تحت ، غیر ملکی پروازوں سے آنے والے   مسافروں کو جو سرکاری ٹریول کوریڈورز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ، انہیں پرانے نظام کے قرنطینہ میں جانا پڑے گا ۔

مزید :

برطانیہ -