برطانیہ کے کاروباری افراد اور عام لوگوں کے لیے خوشخبری

برطانیہ کے کاروباری افراد اور عام لوگوں کے لیے خوشخبری
برطانیہ کے کاروباری افراد اور عام لوگوں کے لیے خوشخبری

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں  کاروباری افراد اور عام لوگوں کے لیے خوشخبری  آگئی اور    بدھ 2 دسمبر کی درمیانی رات کے بعد برطانیہ میں موجودہ لاک ڈاؤن  ختم ہو جائے گا جس کے بعد  تمام علاقوں میں  نئے طریقے سے قوانین لاگو ہوں گے ۔ 

نئے طریقہ کار کے مطابق جم ، اشیاء خوردنوش کی دکانیں اور ذاتی نگہداشت کے مراکز  دوبارہ کھل جائیں گی، عبادت گاھیں ، مساجد ،  شادی ھالز ،  اور بیرونی کھیلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ لیکن تمام حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے گا ۔لوگ ایک دوسرے سے ملیں گے لیکن 6افراد والا قانون دوبارہ لاگو ہوگا۔

نئے  قوانین کے تحت پبز اور ریسٹورنٹ کے کھولنے کی ٹائمنگ  کو بڑھایا جائے گا اور اسے گیارہ بجے تک کیا جائے گا ،برطانوی حکومت کے اس قانون کا مقصد  لوگوں کی زندگیوں کو نارمل کرنے کی کوشش ہے  مگر اس کے ساتھ ساتھ حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

برطانیہ -