پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کتنے روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ؟ جانئے 

پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کتنے روز کیلئے پیرول پر رہائی کی ...
پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کتنے روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کابینہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لینے کے بعد سمری کو وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیاہے ۔یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا تاہم اب ان کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کا جسد خاکی جمعرات کو روانہ کیا جائے گا اوراس کیلئے مختلف ایئر لائنز کے ساتھ بات بھی جاری ہے ۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جن کی رہائی پے رول پر عمل میں لائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کیلئے پرول پر رہائی کی منظوری دیدی گئی ہے اور ان کا وقت اس وقت سے شروع ہو گا جب میت کو پاکستان لایا جائے گا ۔

مزید :

قومی -