شادی کے منتظر نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمت میں واضح کمی ہو گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کمی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2350 روپے کمی کے بعد فی تولے سونے کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 15 روپے کمی ہوئی ہے اور قیمت 94 ہزار 736 روپے پر آ گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونا 51 ڈالر سستا ہو گیاہے اور فی اونس کی قیمت 1875 ڈالر ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیاہے ، ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 161 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 9 پیسے پر آ گیاہے ۔