’چینی 68 روپے کلو ہوگئی‘

’چینی 68 روپے کلو ہوگئی‘
’چینی 68 روپے کلو ہوگئی‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیلٹٰ سٹورز پر چینی 68 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ 10 نومبر سے پنجاب میں شوگر ملز نے کرشنگ شروع کردی ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وقت پر کرشنگ شروع ہوئی ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شوگر ریفارمز کمیشن بھی کام کر رہا ہےاور اس ریفارمز کیلئےکسانوں اور شوگرملز ایسوسی ایشن سے بھی رابطے میں ہوں، صوبائی حکومتیں کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید :

بزنس -