100 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون صدمے سے وفات پاگئی

100 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون صدمے سے وفات پاگئی
100 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون صدمے سے وفات پاگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک درندے کی 100سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون صدمے سے ہی موت کے گھاٹ اتر گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاﺅں رگھوناتھ پور میں 29اکتوبر 2017ءکو پیش آیا تھا۔ پولیس نے انکیت پونیا نامی ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اب اسے عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30سالہ انکیت پونیا خاتون کا ہمسایہ تھا۔ وہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ عمر رسیدہ خاتون کے رونے اور چیخنے کی آواز سن کر اس کا پوتا اور اس کی اہلیہ کمرے سے باہر نکلے جنہیں دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ وہ دونوں متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے گئے تاہم خاتون اس صدمے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون اپنی عمر کی وجہ سے دیگر کئی عارضوں میں بھی مبتلا تھی تاہم اس کی موت جنسی حملے کے صدمے کی وجہ سے ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -