مبشر لقمان اسرائیلی ٹی وی چینل پر آنے والے پہلے پاکستانی صحافی بن گئے، کیا کہا؟ جانئے

مبشر لقمان اسرائیلی ٹی وی چینل پر آنے والے پہلے پاکستانی صحافی بن گئے، کیا ...
مبشر لقمان اسرائیلی ٹی وی چینل پر آنے والے پہلے پاکستانی صحافی بن گئے، کیا کہا؟ جانئے
سورس:   Twitter/@mubasherlucman

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان اسرائیلی ٹی وی چینل پر آنے والے پہلے پاکستانی صحافی بن گئے جنہوں نے گزشتہ دنوں اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24نیوز کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے ساتھ پاکستان اور اسرائیل کے مستقبل کے متعلق گفتگو کی۔ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ’@WOTB07‘ پر مبشر لقمان کی آئی 24نیوز کے ساتھ گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو اس کے لیے دونوں ملکوں کو باہم مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس کے لیے انہیں امریکہ، سعودی عرب یا کسی بھی اور ملک کی مدد لینے کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کلپ میں مبشر لقمان اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستانی شہری اسرائیل کے متعلق اور اسرائیلی شہری پاکستان کے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ پاکستانیوں کو جو بتایا گیا ہے کہ اسرائیل ایک صہیونی ریاست ہے بس اتنا ہی جانتے ہیں۔ ہمیں اسرائیلی اور پاکستانی شہریوں کو ایک دوسرے کے ممالک اور قوموں کے بارے میں آگہی دینے کی ضرورت ہے۔تاکہ ہم لوگ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -