کراچی میں ریڑھی پر مچھلی بیچنے والے نے اپنا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹر کروالیا، پاکستانیوں کے لیے مثال بن گیا

کراچی میں ریڑھی پر مچھلی بیچنے والے نے اپنا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹر ...
کراچی میں ریڑھی پر مچھلی بیچنے والے نے اپنا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹر کروالیا، پاکستانیوں کے لیے مثال بن گیا
سورس: Screen Grab

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ریڑھی پر مچھلی فروخت کرنے والے ایک آدمی نے اپنا کاروبار ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ کروا کے نئی مثال قائم کر دی۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان جیسے ملک میں جہاں لگ بھگ تمام چھوٹے کاروبار بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں، وہاں ریڑھی پر مچھلی فروخت کرنے والے ایک شخص کا اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کروانا انتہائی خوش آئندہ عمل ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس آدمی کا نام شاہد بابل ہے ۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنا انکم ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اس نے اپنا ٹیکس نمبر بھی ریڑھی پر نمایاں جگہ پر آوایزاں کر رکھا ہے تاکہ دوسرے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو اس سے ترغیب ملے اور وہ بھی اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کروائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی شرح انتہائی کم ہے۔ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں 26لاکھ 30ہزار لوگوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ ان میں سے 12لاکھ 30ہزار تنخواہ دار اور 14لاکھ غیر تنخواہ دار لوگ تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -