اداکارہ میرا نے برہنہ کمر کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان آگیا

اداکارہ میرا نے برہنہ کمر کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان ...
اداکارہ میرا نے برہنہ کمر کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان آگیا
سورس:   Instagram

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنے کا فن خوب جانتی ہے اور گاہے گوں ناگوں وجوہات کی بناءپر سوشل میڈیا پر زیربحث رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کر ڈالی کہ انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں اداکار میرا اپنے بستر میں سو رہی ہوتی ہیں اور ان کی برہنہ کمر چادر سے باہر نظر آ رہی ہوتی ہے۔ 

تصویر میں ان کے پیچھے بیڈ پر پھولوں کا ایک گلدستہ، کیک اور کافی کا کپ رکھے ہوتے ہیں۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ شاہزینہ نامی ایک لڑکی نے تصویر پر کمنٹس میں لکھا کہ ’استغفار،اب یہ کیا مذاق ہے۔‘ عمارہ عامر نامی لڑکی نے لکھا کہ ”میرا جی، آپ تو اپنا دماغی توازن ہی کھو بیٹھی ہو۔“مقدس آرائیں نے کہا کہ ”استغفراللہ، اللہ ہدایت دے۔“

مزید :

تفریح -