کورونا کیسز کی دوسری لہر، حکومت نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ اگر ہم نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاط نہ کی تو اگلے دو ہفتوں میں حالات خدا نخواستہ پھر اسی نہج پر چلے جائیں گے جب جون میں وبا کی پہلی لہر کا عروج تھا،کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے،این سی اوسی کی جانب سے صوبوں کولائحہ عمل بھجوادیاجائےگا،علمائےکرام سےرابطہ کرکے تعاون حاصل کیا جائیگا،بدقسمتی سے بڑے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں، ملک میں سیاست پرپابندی نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ ایسے حالات پیدا ہوں جہاں لوگوں کی صحت اور روزگار خطرے پیدا ہوں،اگر ایسا کیا تو ہماری سیاست غرق ہوجائے گی،ہمیں سیاست میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی پریشانی نہیں۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لائحہ عمل بھجوا دیاجائےگا،علمائےکرام نےرمضان کےدوران حکومت کے ساتھ تعاون کیا تھا اور اب بھی صوبوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ علمائے کرام سے رابطہ کرکے اسی طرح کا تعاون حاصل کیاجائے۔انہوں نےکہاکہ بدقسمتی سےبڑےبڑےاجتماعات ہو رہے ہیں،ملک میں سیاست پرپابندی نہیں لیکن ذمہ داری کی بات ہے،دنیا کہ امیر ترین اور ہمسایہ ملک بھارت میں بری طرح سے شہریوں کا روزگار چھن گیا ہے،ہم یہ نہیں چاہتے ہیں ایسے حالات پیدا ہوں جہاں لوگوں کی صحت اور روزگار خطرے پیدا ہوں، اگر ایسا کیا تو ہماری سیاست غرق ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ سپیکر نے کورونا کی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے،امید ہے تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی جہاں بات کی جائے گی جبکہ ہمیں سیاست میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم نے اکتوبر میں کہا تھا جب کیسز کی شرح دو فیصد تھی اور خبردار کیا تھا کہ آگے حالات اس طرف جا رہی ہے، جس کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے، آج ہم وہاں پہنچے ہیں جہاں ملک بھر 1750 سے زیادہ افراد کو آکسیجن درکار ہے اور یہ مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، جون میں جب برے حالات تھے تو اس وقت 3300 سے 3500 افراد مختلف ہسپتالوں میں تھی ،جس رفتار سے پچھلے تین ہفتوں سے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے،اگر ہم نے اپنے رویے نہیں بدلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو آج سے 2ہفتے بعد پھر اسی جگہ ہوں گے جہاں جون میں وبا کا عروج تھا، خدانخواستہ ہم وہاں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے بھر پور اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،مصافحہ کرنے گریز کریں لیکن لوگوں کو عزت سے سلام کریں، باہر جہاں لوگوں یا بند جگہ میں زیادہ لوگ ہوں وہاں ماسک پہنیں اور وقت ملے تو ہاتھ دھوتے رہیں اور دوسروں سے فاصلہ رکھیں۔