برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک مسجد نے زبردست کام کردیا، غیر مسلموں کے بھی دل جیت لیے

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک مسجد نے زبردست کام کردیا، غیر مسلموں کے بھی ...
برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک مسجد نے زبردست کام کردیا، غیر مسلموں کے بھی دل جیت لیے

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران بغیر رنگ ، نسل، مذہب، ذات پات اور برادری کے خلق خدا کی خدمت میں مصروف پاکستانیوں کی مسجد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ 

کورونا وبا کی وجہ سے برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ایسے میں بے روزگار اور ضرورت مند افراد کو کھانا مہیا کرنا ایک مشکل کام ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ مشرقی لندن کی مسجد فیضان اسلام  بغیر مذہب پوچھے روزانہ سینکڑوں افراد کو مفت کھانا کھلانے کا مرکز بن گئی ہے۔ ہاٹ فوڈ پروگرام کے تحت مستحق افراد میں راشن بانٹنے کے بجائے پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

ہاٹ فوڈ پروگرام کے سربراہ علامہ ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں 60 فیصد سے زائد کا تعلق غیر مذاہب سے ہے۔ ہاٹ فوڈ پروگرام جہاں ضورت مندوں کی ضرورت پوری کر رہا ہے وہیں مغربی دنیا میں اسلام کا حقیقی چہرہ بھی روشناس کروا رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -