پی پی برطانیہ کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پی پی برطانیہ کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
پی پی برطانیہ کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، جنرل سیکرٹری اظہر بڈالوی ، نائب صدر ریاض کوھمروی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر میمن و دیگر رہنماؤں میاں سلیم ،خواجہ معین الدین سید، وحید اقبال، سرور رانجھا ،اسد نواز خان، فخر عمران ،آغا تنویر،حفیظ بلوچ ، راجا افتخار ،تنویر مغل، ندیم میوے والا ،یونس آفریدی ، جبار بٹ شعبہ خواتین کی سمعیہ علی ،انجم جرال ،امبرحسن، رضیہ چوہدری، سماء ناز ،شمیم بھٹو ، امبر اعجاز ، سنبلینہ حسن نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پی پی برطانیہ کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا میاں نواز شریف کی والدہ کا انتقال بلاشبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج میاں صاحب ایک انتہائی پیار کرنے والی شفیق ماں کے سائے سے محروم ہوگئے ۔ وہ ایک عظیم ماں تھیں جن کے ہاتھ ہر وقت بارگاہ الہی میں اپنی اولاد اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے اٹھے رہتے تھے۔ افسوس کہ آج وہ ہم میں نہیں رہیں۔ دکھ کی گھڑی میں پیپلز پارٹی برطانیہ میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور  دعاگو ہے کہ اللہ رب العزت میاں صاحب کی والدہ کے درجات کو بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔