سندھ ہائی کورٹ نےسکھر میں مساجد کیخلاف ہونے والی کارروائی پر بڑا حکم جاری کردیا

 سندھ ہائی کورٹ نےسکھر میں مساجد کیخلاف ہونے والی کارروائی پر بڑا حکم جاری ...
 سندھ ہائی کورٹ نےسکھر میں مساجد کیخلاف ہونے والی کارروائی پر بڑا حکم جاری کردیا

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھرمیں ایریگیشن اراضی پر سے تجاوزات کے خاتمے کامعاملہ،عدالت عالیہ نے مساجد کیخلاف کارروائی روکنے اور شہید مساجد دوبارہ تعمیر کرانے کا حکم دیتے ہوئےدرخواست کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ ایریگیشن کی ایراضی پر قبضوں کے خلاف داخل پٹیشن کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو بھی پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے وکلاء  کی معرفت عدالت میں درخواست دی کہ تجاوزات کے نام پرمساجد کو بھی شہید کیا جارہاہے اور اب تک 17سے زائد مساجد شہید کی گئی ہیں، مساجد کو شہید کرنا کسی طور شرعی نہیں اور نہ ہی اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں کسی کو یہ اختیار حاصل ہے ۔عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے مساجد مسمار کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ،حکومت مساجد کی تعمیر کے لیے دوبارہ جگہ فراہم کرے، شہید مساجد دوبارہ تعمیر کی جائیں اورآپریشن کے دوران کسی مسجد کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

  عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے عدالت عالیہ کے مساجد کے خلاف کارروائی روکنے اور شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرانے کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےعدالت عالیہ سے اظہار تشکر کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -