سندھ میں مزارات بند کردیے گئے

سندھ میں مزارات بند کردیے گئے
سندھ میں مزارات بند کردیے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے محکمہ داخلہ سندھ نے مزارات اور درگاہیں بند کردیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 31 جنوری تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کراچی کی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حیدری میں واقع شاپنگ مال کی 373 دکانیں سیل کردیں۔ حکومتی احکامات کے بعد ضلع وسطی میں تاجروں نے دکانیں بند کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -