سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا سے انتقال کر گئیں

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا سے ...
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا سے انتقال کر گئیں
سورس:   File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

نواب ثناء اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی عائشہ زہری کا انتقال کل ہوا، ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔ عائشہ زہری گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود عائشہ زہری کی طبیعت بہتر نہ ہوئی اور وہ انتقال کر گئیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -