’نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، میت جمعہ کو پاکستان روانہ کی جائے گی‘

’نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، میت جمعہ کو پاکستان روانہ کی ...
’نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، میت جمعہ کو پاکستان روانہ کی جائے گی‘
سورس:   Screen Grab

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جس کے بعد جمعرات کو لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعہ کے روز لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا ۔ میت کے ہفتہ کے روز تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف والدہ کے انتقال کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں، ان کے گردے میں بھی بہت زیادہ تکلیف ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -تارکین پاکستان -