آزاد کشمیر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد میں کورونا کی تصدیق

آزاد کشمیر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد میں کورونا کی تصدیق
آزاد کشمیر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد میں کورونا کی تصدیق

  

مظفر آباد (سید وجی الحسن) آزادکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔ اس دوران 97 مریض صحت یاب ہوئے اور 859 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 30 کا تعلق مظفرآباد، 26 کا میرپور، 21 کا پونچھ، 11 کا کوٹلی، 11 کا پلندری، 7 کا بھمبر، 3 کا ہٹیاں بالا، 2 کا حویلی، 1 کا نیلم اور 1 کا باغ سے ہے جبکہ 2 افراد کی ہٹیاں بالا ،1 کی میرپور اور 1 کی بھمبر میں کورونا وائرس سے موت ہوئی۔

آزادکشمیر میں اب تک 79959 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 6316 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1484 مریض زیر علاج ہیں ۔ یہاں مجموعی طور پر کورونا کی وجہ سے 151 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔

کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے مریضوں میں سے 38 کا تعلق مظفرآباد، 4 کا نیلم، 30 کا پونچھ، 20 کا باغ، 2 کا حویلی، 5 کا سدھنوتی، 26 کا میرپور، 3 کا جہلم ویلی، 10کابھمبر،اور13کا کوٹلی سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4681 افرادمیں سے مظفرآباد سے2015،جہلم ویلی99،نیلم 87،پونچھ سے570،باغ سے255،حویلی27، سدھنوتی76،میرپور 743 ، بھمبر سے297 کوٹلی سے 512 مریض شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے 1481مریضوں میں سے 1406مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 78 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 27،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،ڈی ایچ کیو نیلم 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 10،ڈی ایچ کیو باغ میں5،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 24 ،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 3، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق72693 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -کورونا وائرس -