عروہ حسین اور فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرلی، مقامی میڈیا کا دعویٰ

عروہ حسین اور فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرلی، مقامی میڈیا کا دعویٰ
عروہ حسین اور فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرلی، مقامی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ  اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرلی۔

مقامی انگریزی روزنامہ ڈیلی ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلیبرٹی جوڑی کی جانب سے تاحال علیحدگی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تاہم اداکارہ عروہ حسین کے والد نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی بیٹی اور داماد اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عروہ اور فرحان کی 16 دسمبر 2016 کو شادی ہوئی تھی۔

مزید :

Breaking News -تفریح -