سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول آئسولیشن میں چلے گئے

سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول آئسولیشن میں چلے گئے
سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول آئسولیشن میں چلے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹٰ نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ بلاول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم پی پی نے اس کی تردید کردی ہے۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد بلاول بھٹو نےخود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور اپنے ٹیسٹ رزلٹ کےنتیجے کے منتظر ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -