جدہ میں سیمنٹ نگل کر خودکشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا گیا

جدہ میں سیمنٹ نگل کر خودکشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا گیا
جدہ میں سیمنٹ نگل کر خودکشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا گیا

  

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ العربیہ کے مطابق پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا لیپ کھا لیا تھا اور اس کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی۔ شدید درد کے عالم میں اسے علاج کے لیے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا‘۔

’کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے طبی عملے نے غیر ملکی کارکن کے مختلف ایکسرے لیے اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا‘۔میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ’ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کر دی۔ سیمنٹ اس کی آنتوں میں جم گیا تھا‘۔ اپنی زندگی کے درپے پاکستانی کی عمر تیس برس تک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت مستحکم ہو رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -